پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا

کے پی میں سی ٹی ڈی کی دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے علاقے خزانہ میں سی ٹی ڈی نے دہشتگرد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگرد کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس کے قبضے دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتاردہشتگرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔