سپریم کورٹ بار کے انتخابات کےلیےگہما گہمی عروج پر پہنچ گئی

سپریم کورٹ بار کے اکتیس اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار فاروق نائیک اور حامد خان گروپ کے امیدوار رشید اے رضوی میں سخت مقابلے کی توقع ہے،،انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنی جیت کے لیے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں،انتخابات میں بائیس نشستوں پر چھیالیس امیدوار مد مقابل ہیں ،جو اپنے حامیوں کے ہمراہ ووٹرز کے پاس جا کر ان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیںاکتیس اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں دو ہزار نو سو اکیاون رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ،انتخابی عمل کی نگرانی الیکشن بورڈ کے سربراہ افراسیاب خان کریں گے