برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے ویانا اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں اینڈی مرے اور جائلز سیمنز مدمقابل ہوئے ۔ سیمنز نے پہلا سیٹ چار سے جیتا
مرے نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے باقی دو سیٹس چھ دو اور چھ دو سے جیت کر اپنی پیش قدمی جاری رکھی
دوسرے میچ میں وکٹر ٹروئیکی نے ڈومینیک تھیم کو سٹریٹ سیٹس میں مات دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،،سربین کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ دو اور سات پانچ رہا ۔