ایسٹونیا کے اوٹ ٹانک نے ویلز کار ریلی کا شیک ڈاؤن مرحلہ جیت لیا

ویلز میں ہونے والی کار ریلی کے شیک ڈاؤن مرحلے میں ڈرائیورز نے کچے ٹریک پر پکی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ایسٹونیا کے اوٹ ٹانک OTT TANK نے عمدہ پرفارمنس دکھاتے ہوئے ریس اپنے نام کی ۔۔انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ اور انسٹھ اعشاریہ سات سیکنڈز میں طے کیا ۔۔ کرس میک ایک سیکنڈ کے فرق سے دوسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے جبکہ انگلینڈ کے کریگ بریِن کی تیسری پوزیشن رہی۔عالمی چیمپئن سبیسچئن اوگیئر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور چوتھے نمبر پر رہے