ریپبلکن پارٹی کی جانب سے نائب صدر کے امیدوار مائیک پینس کا طیارہ رن وے پر پھسل گیا

ریپبلکن پارٹی کا کیمپین طیارہ ریاست آئیووا سے نیویارک آرہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا ۔۔۔۔طیارے میں نائب صدارتی امیدوار مائیک پینس،ان کی اہلیہ اور بیٹی سمیت تیس افراد سوار تھے جو محفوظ رہے،حادثے کے بعد رن وے کو کچھ دیر کیلئے بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ،دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے مائیک پینس کو فون کرکے اُن کی خیریت دریافت کی