اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہرکیا ہےکہ موصل آپریشن سے عراقی تاریخ کا سنگین ترین انسانی بحران پیدا ہوگا

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سترہ اکتوبر سے شروع ہونے والے موصل آپریشن کے بعد اب تک دس ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں،آئندہ چند دنوں میں مزید ایک لاکھ افراد کی نقل مکانی کا امکان ہے جنہیں سنبھالنا حکومت کیلئے چیلنج ہوگا ،،رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ چھ کیمپس لگانے کی تیاری کررہی ہے جہاں اسی ہزار افراد کی گنجائش ہوگی ۔۔۔دس روز سے جاری آپریشن میں اتحادی اور عراقی فورسز حصہ لے رہی ہیں جو کافی حصے پرقبضہ کرچکے ہیں