فلپائن میں انسداد منشیات پولیس نے چھاپہ مارکر منشیات فروشی میں ملوث میئر سمیت نو ملزمان ہلاک کردیئے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے ماکی لالا شہر میں واقع مکان پر چھاپہ مارا گیا ،،اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ میں میئر سمیت نو ملزمان مارے گئے۔۔ ہلاک ہونے والا میئر صدر روڈ ریگو ڈورٹے کی ہٹ لسٹ پر تھا۔۔۔گزشتہ سال سے منشیات فروشوں کیخلاف جاری آپریشن میں تین ہزار چھ سو ملزمان ہلاک ہوچکے ہیں ۔۔صدر ڈورٹے کی منشیات فروشی کیخلاف جارحانہ پالیسی پر انہیں سخت تنقید کا بھی سامنا ہے ۔