دو افراد کیلئے کافی سمجھے جانیوالے اس گھر میں زندگی کی تمام آسائشات موجود ہیں اور اسے مستقبل کا گھر قرار دیا جارہا ہے

یہ دو منزلہ گھر بظاہر تو محض تین سو چالیس مربع فٹ پر محیط ہے لیکن اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس کے نچلے فلور پر ایک عدد کچن ، ایک باتھ روم اور لیونگ ایریا موجود ہے ،چھوٹی سی سیڑھی کے ذریعے اوپر والے فلور پر جایا جاسکتا ہے جہاں بیڈ روم بنایا گیا ہے جس میں دو افراد با آسانی سو سکتےہیں ، یہاں اتنی جگہ باقی بچتی ہے کہ آپ ضرورت کے مطابق چھوٹا موٹا فرنیچر بھی رکھ سکتے ہیں، جدید برقی آلات کو چلانے کیلئے شمسی توانائی کا استعمال کیا گیا ہے ،گھر کی چھت پر لگے سولر پنیل بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں،ماحول دوست سمجھے جانیوالے بہترین لکڑی سے بنے ان موبائل گھروں کی قیمت پچاس ہزار ڈالر یا پانچ لاکھ پاکستانی روپوں سے شروع ہوتی ہے