بیجنگ میں عالمی روبو کانفرنس اپنی حسین یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی

روبو کانفرنس کے دوران چین کی بنائی جیجا روبوٹ بچوں بڑوں اور خواتین کی توجہ کا مرکز بنا رہی،انسانوں کی طرح پلکیں جھپکتی اور انکی باتوں کا جواب دیتی جیجا نے تو گویا میلہ ہی لوٹ لیا،جیجا سے لوگوں نے سوال پوچھے اور وہ انکا جواب دیتی رہی،مصنوعی ذہانت کی حامل جیجا کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کی جنس کا تعین کر سکتی ہے، یہی نہیں بلکہ اس نے تو کئی خواتین کو انکی اصل عمریں تک بتادیں، جیجا کو بنانے والوں کا کہنا تھا کہ وہ اگلے برس اس میں نئے فیچرز متعارف کروائیں گے،،چین کا مخصوص روایتی لباس زیب تن کیے روبوٹک خطاط نے شائقین کو اسکے تخلیق کاروں کی تعریف پر مجبور کردیا،،مصنوعی ذہانت کے حامل انسانی روبوٹس بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ مستقبل میں انسانی ذہن کو پڑھنے کے قابل بھی ہوجائیں گے ،،ابھی یہ روبوٹ پہلی سٹیج پر ہیں اور آئندہ سٹیج میں یہ روبوٹ بالکل انسانوں کی طرح نقل و حرکت کرنا شروع کردیں گے ۔