پی ٹی آئی کے کارکنوں پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ تشدد کا راستہ اپنانے سے ریاست کو نقصان اور ملک دشمنوں کو فائدہ ہوگا:خورشید شاہ

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومتی رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ ایسا نہ ہو کہ دھرنے کا معاملہ پرتشدد ہوجائے۔ تشدد سے ریاست کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انکا کہنا تھا کہیپلزپارٹی پارلیمنٹری سیاست کو اہمیت دیتی ہے۔ سیاستدانوں کو حقیقت پسند بات کرنی چاہیے۔ ایسا نہ ہو کہ ہمیں سسٹم کو دوبارہ زیرو سے شروع کرنا پڑے۔ صورتحال خراب ہوئی تو فائدہ پاکستان کے دشمنوں کو ہوگا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دوہزار چودہ میں بھی عدالتوں نے راستے خالی کرنے کے احکامات دیے تھے۔ لال حویلی شیخ رشیدکی اپنی ملکیت ہے۔ کوئی کسی کی ذاتی ملکیت خالی نہیں کراسکتا ہے۔