پنجاب نے کپتان کو26ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا جبکہ چودہ روز میں غیر مشروط معافی کا مطالبہ بھی کر دیا

کپتان کی للکار اور کرپشن کے الزامات پر وزیراعلیٰ پنجاب فرنٹ فٹ پر آ گئے، عمران خان کو چھبیس ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا شہباز شریف کے وکیل نے کے ذریعے عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک بنی گالہ اور پی ٹی آئی ہیڈکوارٹر اسلام اباد نوٹس بھجوایا۔ قانونی نوٹس کی کاپیاں کارگو سروس کے ذریعے ارسال کی گئیں لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان نے 14 روز میں غیر مشروط معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کا پورا حق رکھتا ہوں۔ عمران خان کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا گیا ،عمران خان نے شہباز شریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے فرنٹ مین جاوید صادق کے ذریعے اربوں روپے کمیشن بنانے ہیں