وزیراعظم نواز شریف نے کوہاٹ میں گیس منصوبے کا افتتاح کردیا ضلع کونسل کوہاٹ کیلیے30 کروڑاورتحصیل کونسل کیلئے10کروڑروپے کا بھی اعلان کیا گیا

کوہاٹ میں تین اعشاریہ نو ارب روپے کے گیس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج تک کسی نےکوہاٹ کوگیس فراہم کرنےکی بات کی، خیبر پختونخوا کتنا تبدیل ہوا ہے یہ کوہاٹ کے لوگ جانتے ہیںٕ، خیبرپختوتخوا میں تبدیلی ہم لیکر آئیں گے، چار سو کروڑ روپے کوئی چیز نہیں نواز شریف عوام پر جان بھی نچھاور کرتا ہے
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی کمر توڑ دی، دوہزار اٹھارہ میں لوڈ شیڈنگ بھی ختم کردیں گے، سی پیک پاکستان میں ترقی لائے گا، اپوزیشن کوپاکستان کی ترقی کاغم کھایاجارہاہے، اپوزیشن جانتی ہے کہ اگرترقی جاری رہی تو انکی سیاست ختم ہوجائےگی۔۔ ہم صرف نعرے نہیں لگاتے کام کرتے ہیں۔ دوہزار اٹھارہ میں خیبرپختونخوا میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہوگی۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ موٹرویز اور ہائی ویز بننے سے کوہاٹ بھی نیا ضلع بنے گا، وزیراعظم نواز شریف نے کوہاٹ میں ہسپتال اور کوہاٹ یونیورسٹی ویمن کیمپس کا اعلان بھی کیا،، وزیراعظم نے ضلع کونسل کوہاٹ کیلئے تیس کروڑ اور تحصیل کونسل کیلئے دس کروڑروپے کا بھی اعلان کیا۔۔