تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف تحریک انصاف لائرز ونگ کے وکلاء لاہور کے مال روڈ پر نکل آئے

تحریک انصاف کے وکلاء نے کارکنوں اور ورکروں پر پولیس تشدد کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پولیس تشدد کے خلاف جی پی او چوک میں ٹائر جلا کر مال روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ احتجاج کے دوران وکلاء گو نواز گو اور حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے۔ وکلاء احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب احتجاج کے دوران شہری نے وکلاء کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹ عبور کرنے کی کوشش کی تو وکلاء نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا