دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادو سے متعلق ڈوزئیر مناسب وقت میں جمع کرا دیا جائے گا

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان نفیس زکریا نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادو سے متعلق ڈوزئیر تکمیل کے مراحل میں ہے، مناسب وقت آنے پر ڈوزئیر متعلقہ اتھارٹیز کو جمع کرا دیا جائے گا،،ان کا کہنا تھا کہ ملک بدر کیا جانے والا سرجیت سنگھ پاکستانی سلامتی کے خلاف کام کر رہا تھا، اس کے پاس پاکستان مخالف سرگرمیوں کی باوثوق معلومات موجود تھیں
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے،،، حقانی گروپ کے متعدد رہنما افغانستان میں ڈرون حملوں میں مارے گئے،،سراج الدین حقانی کی ہلاکت کے حوالے سے رپورٹس کی تصدیق نہیں کی جاسکتینفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدان پاک بھارت کشیدگی کو مقامی سیاست میں استعمال کرتے ہیں، بھارتی کی ایل او سی پر اشتعال انگیز کارروائیاں کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے