جو کام شیخ رشید نہ کر سکے وہ حکومت نے کر دکھایا. شیخ رشید دن بھر ٹویٹر پر "ٹاپ ٹرینڈ" بنے رہے

راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں پر پولیس تشدد، گرفتاریوں، اور شیلنگ کے خلاف سوشل میڈیا پر حکومت مخالف سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔۔ ٹویٹر پر شیخ رشید " ٹاپ ٹرینڈ" بن گئے۔۔ شیخ رشید ٹرینڈ کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔۔ سوشل میڈیا صارفین نے صوبائی حکومت اور پنجاب پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کارکنوں سے ہونے والے سلوک کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا