بنی گالہ آنے والے کپتان کے ساتھی گلوکار سلمان احمد کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا

پی ٹی آئی کے جلسوں میں پارٹی نغمے گانے والے گلوکار سلمان احمد کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا، گلوکار نے کپتان سے ملنے کے لئے بنی گالہ کا رخ کیا تو بنی گالہ کی اطراف میں موجود اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد پولیس اہلکاروں نے سلمان احمد کو دھکے دیتے ہوئے پولیس وین میں بٹھایا۔
اس دوران گلوکار سلمان احمد نے موقع دیکھا تو وہ پولیس کا گھیراؤ توڑ کر بھاگ گئے۔ جس کے بعد سلمان احمد نے کہا کہ وہ پولیس کا گھیراؤ توڑ کر فرار ہوئے جبکہ دوسری جانب ترجمان پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلوکار سلمان احمد کو آئی جی اسلام آباد کے حکم پر رہا کیا گیا۔