پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام میں گرفتار افغان خاتون شربت گلہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پشاور میں ملزمہ شربت گلہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران ملزمہ نے پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام کو غلط قرار دیدیا۔ افغان شہری شربت گلہ کا کہنا تھا کہ اس نے پاکستان کا شناختی کارڈ نہیں بنوایا۔ عدالت نے ملزمہ کے بیان کے بعد اسے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دھوکہ دہی سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام میں افغان خاتون شربت گلہ کو گرفتار کیا تھا۔