جماعت اسلامی پنجاب کا تین روزہ اجتماع لاہور میں شروع ہو گیا۔

بیگ اور بستر اٹھائے ارکان کی آمد تو کہیں زمین پر دور تک بچھی ہوئی چادریں اور تکیے۔ ۔یہ مناظر ہیں رہائشی کیمپ کے جو سجے ہیں جماعت اسلامی کے اجتماع کے شرکا کے لیے،نماز جمعہ کی ادائیگی کے ساتھ جماعت اسلامی کے اجتماع کے ارکان کا آغاذ ہوا۔اجتماع میں شرکت کے لیے اٹک سے رحیم یارخان تک پنجاب کے ہر علاقے سے کارکن آئے ہیں جن کی رہائش اور کھانے کا اہتمام بھی اجتماع گاہ میں ہی کیا گیا ہے, ڈاکٹر سلیم احسن رکن جماعت اسلامی , شعیب الرحمان رکن جماعت اسلامی جماعت اسلامی کےاجتماع میں مختلف سیشن ہوں گے جن میں نظریاتی تربیت کے لیے خصوصی لیکچر،مباحثے،عبادت،سیاسی کانفرنس اور ریلی بھی شامل ہے۔جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اجتماع کا مقصد اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان ہے کے نعرے کا حصول ہے ڈاکٹر انوار الحق رکن جماعت اسلامی , سجاد شاہ رکن جماعت اسلامی اجتماع گاہ میں ہر علاقے کے شرکا کے لیے الگ جگہیں مختص کی گئی ہیں۔اجتماع میں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جہاں سخت جامہ تلاشی کے بغیر کسی کو بھی پنڈال میں داخلے کے اجازت نہیں ہے۔