تحریک انصاف کے خلاف پولیس کا بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے ، اگر حکومت باز نہ آئی تو دو نومبر حکومت کا آخری دن ہو گا : میاں محمود الرشید

پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیدرمیاں محمود الرشید کاکہنا تھاکہ اسلام آباد میں پی ٹی ای کے کنونشن پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، پورے پنجاب کے ایم پی ایز کے گھروں پرچھاپے مارے جارہے ہیں، ہم گرفتاریوں، چھاپوں اور حکومتی رویے سے ڈرنے والے نہیں، دو نومبرکو تمام رکاوٹیں توڑکر اسلام آباد پہنچیں گے۔ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ماڈل ٹاؤن سانحہ کا حساب دینا ہے، حکومت دوبارہ ماڈل ٹاؤن جیسے واقعہ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن حکومت نے ابھی اسلام آباد اور راولپنڈی کو عملی طور پر بند کر دیا ہے۔