کپتان کے دعوے غلط ثابت، ملکی سیاسی درجہ حرارت بڑھتے ہی وزیراعظم نےغیرملکی دورہ منسوخ کردیا

تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، سیاسی مخالفین کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم کے ملک سے بھاگ جانے کی باتیں محض باتیں ہی نکلیں۔ ملکی سیاسی پارہ ہائی ہوا تو وزیراعظم نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا، نواز شریف نے دو نومبر کو شیڈول دورہ کرغزستان منسوخ کردیا، انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے دو نومبر کو کرغزستان جانا تھا،ان کی جگہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ملک میں احتجاجی تحریک اور صورتحال کشیدہ ہونے کی وجہ سے سرکاری دورہ منسوخ کیا ہے۔ تحریک انصاف نے دونومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔