امریکہ میں آج چاکلیٹ کا عالمی دن منایا جارہا

چاکلیٹ آج سے تقریباً پانچ سو برس پہلے یورپ میں متعارف ہوئی۔اور پھر یہ سب کو ایسی بھائی کہ آج یہ منہ کو لگی نہیں اترتی،اسکی مثال اس سے لی جاسکتی ہے کہ صرف امریکہ میں ہر دوسرا شہری اپنی زندگی میں ایک سو پونڈ چاکلیٹ ہڑپ کر جاتا ہے۔امریکہ،یورپ سمیت پوری دنیا کی مقبول سویٹ بننے والی اس چاکلیٹ کا آج امریکہ میں دن منایا جارہا ہے۔چاکلیٹ ڈے امریکہ میں منایا جاتا ہے تو یورپ سمیت پوری دنیا میں بھی اسکے لئے تہوار مخصوص ہیں۔چاکلیٹ کے بیج کوکوا کے درخت سے حاصل کئے جاتے ہیں۔کوکوا کے ان بیجوں کا کسی نہ کسی صورت بطور خوراک استعمال گیارہ سو قبل مسیح سے جاری ہے جو تبدیل ہوتے ہوتے پانچ صدیاں پہلے چاکلیٹ کی شکل اختیار کر گیا۔ان بیجوں کو پودے سے اتار کر خشک کیا جاتا ہے،بھونا جاتا ہے اور پھر لیکویڈ کی شکل دے کر خوبصورت اور ذائقے دار چاکلیٹ کی شکلوں میں ڈھالا جاتا ہے۔ چاکلیٹ اگر اعتدال میں کھائی جائے تو یہ بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔