اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کا شام میں سکول پر ہونے والے فضائی حملے کی تفتیش کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے شام میں سکول پر ہونے والے فضائی حملے کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے،بانکی مون نے کہا ہے کہ اگر یہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے تو یہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے اس کی تحقیقات کی جائیں گیں۔سکول پر ہونے والے اس حملے میں بیس سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے تھے جن میں سے زیادہ بچے تھے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمن نے بھی حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے بھی حملے پر جنگی جرائم کی چھان بین کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ کسی اسکول پر کیا جانے والا بدترین حملہ ہے،جب کہ گذشتہ دو برس کے دوران شام کے اسکولوں پر ایسے 98 حملے ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کرنے ان کے خلاف جنگی جرائم کتے تحت مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔