آسٹریلیا میں ایک مسافر نے بھارتی نژاد بس ڈرائیور کو زندہ جلا دیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انڈین نژاد بس ڈرائیور پر حملہ برسبین میں کیا گیا۔ڈرائیور ایک مسافر کی جانب سے پھینکے جانے والے مادے کی وجہ سے لگنے والی آگ میں جل کر ہلاک ہو گیا۔بس میں آگ لگنے کی وجہ سے دھواں بھر گیا اور ایک ٹیکسی ڈرائیور نے اس کا عقبی شیشہ توڑ کر چھ مسافروں کو باہر نکلنے میں مدد دی۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایسے 11 افراد کو طبی امداد دی ہے جنھیں زخم آئے یا وہ دھوئیں کا شکار ہوئے۔پولیس نے اس حملے کے بعد ایک 48 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ دہشت گردی کا معاملہ نہیں۔ہلاک ہونے والے بھارتی نژاد ڈرائیور کے اعزاز میں انتظامیہ نے شہر میں پرچم سرنگوں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔