ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے

ملائیشیا کے شہر کوانتن میں جاری چوتھی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل ہفتے کو کھیلے جائیں گے ۔ پہلا مقابلہ پول میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم میزبان ملائیشیا اور تیسرے نمبر پر موجود پاکستان کے درمیان ہوگا ۔جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کر پندرہ منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستان نے پانچ میچز کھیلے ۔جن میں جنوبی کوریا، جاپان اور چین کو شکست دی ۔جبکہ اسے دفاعی چیمپئن بھارت اور میزبان ملائیشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل پول میں پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم دفاعئی چیپمئن بھارت اور چوتھے نمبر پر موجود جنوبی کوریا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا ۔ میگا ایونٹ کا فائنل تیس اکتوبر کو کھیلا جائیگا