احتجاج کوآئینی حق کہنےوالےشہریوں کے حقوق نہ بھولیں، کسی کوزبردستی شہربندنہیں کرنےدیں گے : میئراسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق احتجاج مخصوص جگہ پر ہونا چاہیے،اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے شہریوں کو شدید تحفظات ہیں،کسی کی شہر اقتدار بند کرانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،انہوں نےکہا کہ دھرنے والوں کو پہلے کی طرح اس بار بھی مایوسی ہوگی،احتجاج کرنےوالے ذہن میں رکھیں کہ دوسروں کے بھی حقوق ہوتے ہیں،شہری فکر مند نہ ہوں ہر صورت تحفظ دیں گے جبکہ سکول اورسرکاری دفاتر بھی کھولے رہیں گے،جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔