وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جانب سے عمران خان کو ساڑھے چھبیس ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا گیا

چیئرمین تحریک انصاف کو قانونی نوٹس وزیر اعلیٰ شہبازشریف کے وکیل سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفی رمدے ایڈووکیٹ کے ذریعے بھیجا گیا۔ قانونی نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور،بنی گالہ اسلام آباد اور پی ٹی آئی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے پتوں پر ارسال کیا گیا ہے ۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے الزامات بےبنیاد ہیں۔وہ چودہ روز کے اندر اپنے الزامات واپس لیں اور شہباز شریف سے معافی مانگیں ۔نوٹس میں کہا گیا ہے اگر عمران خان نے ایسا نہ کیا تو ان کے خلاف ہتک عزت ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھیجے نوٹس میں کہا گیا ہے پنجاب حکومت تمام ٹھیکے شفاف طریقہ کار کے تحت دیتی ہے ۔عمران خان نے ان کی سفافیت پر انگلی اٹھائی ہے اب انہیں اس کا ٹھوس ثبوت فراہم کرنا ہوگا ۔اگر عمران خان نے ایسا نہ کیا تو ان پر فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔عمران خان نے شہباز شریف پر کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے ۔ عمران خان نے الزام عائد کیا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے فرنٹ مین جاوید صادق کے ذریعے اربوں روپے کمیشن بنانے ہیں ۔