بھارتی اداکار اور پروڈیوسر فرحان اخترنے فلم رئیس کی نمائش کے لیے بھارتی فوج کو بھتہ دینے سے انکار کر دیا

مشہور بھارتی فلم ساز فرحان اخترکاکہناتھاکہ بھارتی فوج نے پہلے ہی پانچ کروڑ بھتہ لینے سے انکار کر دیا ہوا ہے جس کے باعث فلم کی ریلیز کے سلسلے میں کسی قسم کی رقم ادا نہیں کروں گا، فلم ساز حکومت کو ٹیکس ادا کرتے ہیں یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی فراہم کرے،اڑی حملہ کے بعد انتہا پسند ہندؤں نے تمام پاکستانی اداکاروں اور عملے کو اڑتالیس گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی حکم دیا تھا جبکہ ایسی کسی بھی فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی تھی جس میں پاکستانی فنکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہوں تاہم بعد میں پہلے سے تیار کردہ فلموں کو بھتہ دینے کے بعد نمائش کی اجازت دی گئی تھی۔