نریندرمودی سی پیک اورنریندرخان پاکستانی معیشت تباہ کرنا چاہتا ہے : زعیم قادری

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زعیم قادری عمران خان اور شیخ رشید پرخوب برسے،شیخ رشید کو چوہا اورعمران خان کو بلوائی کہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو نومبر کو اسلام آباد بند نہیں کیا جائے گا، حکومتی رٹ بحال رکھی جائے گی،قوم روز کے جھوٹ سے تنگ آچکی ہے، عوام نے بنیادی حقوق پامال کرنے والوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا. زعیم قادری کا کہنا تھا کہ جس طرح نریندرمودی سی پیک کو نقصان پہنچا رہا ہے نریندرخان دھرنوں سے پاکستانی معیشت کو تباہ کررہاہے،راولپنڈی کا چوہا میڈیا کے سامنے آکر پھر بل میں گھستا رہا،پی ٹی آئی کنونشن پرقانون کے تحت ایکشن لیا گیا،ریاست کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان نے ٹی وی عوام کےساتھ جھوٹ بولا اورشہباز شریف پر غلط الزامات لگائے،عمران خان کو چھبیس ارب پچپن کڑورروپے کا نوٹس دیا ہے، وہ معافی مانگیں یا جواب دیں ورنہ قانونی کارروائی ہوگی۔