پاکستان ٹیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نمبر ون بننے کا شاندار موقع
سرفراز الیون کی نظریں ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر جم گئی،،، آئی لینڈرز کے خلاف کلین سوئپ گرین ٹیم کے عالمی نمبر ایک بننے کی طرف قدم اٹھا سکتا ہے۔ آئی لینڈرز کے خلاف آخری میچ جیت کر پاکستان ٹیم موجودہ عالمی نمبر ون نیوزی لینڈ سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے رہ جائے گا۔ موجودہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ تیرہ میچ جیت کر ایک سو پچیس کی ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پربراجمان ہے، جبکہ پاکستان نے بائیس ٹی ٹوئنٹی کھیلے جس میں اس کے پوائٹس ایک سو تئیس ہیں۔ پاکستان کو اپنے پوائنٹس میں بہتری کیلئے آخری میچ بھی جیتنا ہو گا۔ رینکنگ ٹیبل پر ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر موجود ہے۔