معمولی جھگڑے پر پولیس اے ایس آئی نے فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت چار افراد کو زخمی کردیا
لطیف آباد میں معمولی جھگڑے میں اے ایس آئی کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ،اے ایس آئی گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق لطیف آباد یونٹ نمبر12 میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ہوکر تھانہ اے سیکشن کے وائرلیس آپریٹر اے ایس آئی مشکور نے فائرنگ کرکے دو خواتین نادیہ، ریحانہ، حارث اور عثمان کو زخمی کردیا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد اے سیکشنپولیس نے مشکور کوحراست میں لے کر واقعے میں استعمال ہونے والی پسٹل برآمد کرلی اور جھگڑے وچارافراد کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ۔