شاہین ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان اڑنے کیلئے تیار
دبئی:تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ عماد وسیم کی گھومتی گیندوں نے کینگروز کی نیندیں اڑا دی۔ٹیسٹ کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی پاکستان نے آسٹریلیا کو ناک آؤٹ کرنے کی تیاری پکڑ لی۔ سرفرازالیون نے کینگروز کے خلاف کلین سویپ پر نظریں جمالیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میدان رات 9بجے سجے گا۔