چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر مقرر۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے تین روزہ دورہ ترکی کے باعث چیرمین سینٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر مقرر ہوئے ہیں، صادق سنجرانی نے گوادر میں قائم مقام صدر کے فرائض سنبھال لیے ،کابینہ ڈویژن نے قائم مقام صدر کا نوٹفکیشن بھی جاری کر جاری کر دیا ،صدر مملکت عارف علوی تین روز تک ترکی میں قیام کریں گے،جہاں وہ ترکی کے صدر اور ترکی کی دیگر سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔