منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار انور مجید کے بیٹے نمر مجید رہا.
ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار انور مجید کے بیٹے نمر مجید کو رہا کردیا، نمر مجید کو گزشتہ روز سپریم کورٹ رجسٹری سے ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نمر مجید کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا، نمر مجید کے اہلخانہ نے سپریم کورٹ میں مہلت طلب کی تھی،ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ عدالت نے نمر مجید کو منگل تک پیش ہونے کی مہلت دی ہے، نمر مجید کو صرف پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا تھا،نمر مجید منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں۔