کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل حاصل کرے گا:وزیراعلیٰ عثمان بزدار
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ماضی کے 10سالہ دور کے مقابلے میں تحریک انصاف کی2ماہ کی کارکردگی بہتر ہے۔ عام آدمی کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔عوام پرانے پاکستان سے نکل کر نئے پاکستان میں آنے پر بے حد خوش ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے مسائل کو ان کی توقعات کے مطابق حل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔کپتان ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور ان کی ٹیم قومی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے دن رات کام کر رہی ہے۔عمران خان عام آدمی کی امیدوں کا محور ہیں۔کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل حاصل کرے گا