لاہورمیں برڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں چالیس سے زائد اقسام کے نایاب پرندے لوگوں کی توجہ کا مرکزبنے رہے۔
میکاؤگرے پیرٹس فینسی مرغیاں اور ہرطرف پھیلی پرندوں کی چہچہاہٹ یہ مناظرہیں لاہورکے نجی کلب میں سجے پنچھی میلے کے جہاں انسانوں کا پرندوں سے محبت کا ہررنگ نظرآیا،،طوطوں کی دلفریب ادائیں سب کوبھائی توفینسی کبوتروں نے بھی سب کواپنا گرویدہ بنا لیا،پرندوں سے محبت کرنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ شوق مہنگا ضرورہے لیکن شوق کا توکوئی مول ہی نہیں ہوتا، قوس قزاح کے رنگوں کا حسین امتزاج لئے آسٹیلین طوطوں کی چہچہاہت نے سننے اوردیکھنے والوں کوحیرت میں ڈال دیا،پردیسی نسل کے پرندوں کا مقابلہ حسن دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اوراس مقابلے کوخوب سراہا، برڈ شومیں لاہورسمیت صوبے بھرسے نایاب نسل کے قیمتی پرندوں کواکٹھا کیا گیا ہے جو دو روزتک شہریوں کے شوق کی آبیاری کریں گے۔