سپیکرہاؤس پنجاب کی عمارت میں آگ لگ گئی
سپیکرہاؤس پنجاب کی عمارت میں آگ لگ گئی،،آتشزدگی کے باعث عمارت کوشدید نقصان پہنچا،،امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پرقابوپایا،آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے فرانزک ماہرین بھی سپیکر ہاؤس پہنچے،،آتشزدگی کامقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج کرلیا گیا،،ذرائع کے مطابق نئے سپیکرکے انتخاب کے باوجود سابق سپیکررانا محمد اقبال نے سپیکرہاؤس نہیں چھوڑا، ذرائع کے مطابق سابق سپیکرکے زیراستعمال رہائش گاہ کی بجلی کا بل بھی پندرہ لاکھ واجب الادا ہے