حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پرزائرین کومعیاری کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کے لیے فوڈ اتھارٹی متحرک
عرس داتا گنج بخش کے موقع پربڑے پیمانے پرلنگراورسبیلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے،اس موقع پرمعیاری اشیا خورونوش کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشن جاری ہے،عرس کے پہلے روزتمام سبیلوں،سوئیٹس شاپس اورلنگرخانوں کی چیکنگ کی گئی،سبیلوں پرتقسیم کیے جانے والے دودھ کا وقفے وقفے سے تجزیہ کیا گیا تاہم دودھ اورشربت کی تمام سبیلوں کے انتظامات تسلی بخش پائے گئے،،لنگرخانوں میں کھانے اورصفائی کے معیار کویقینی بنایا جارہا ہے،،فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ مٹھائیوں اوردیگر دکانوں پرمکھیوں سے بچاؤکے انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں،سپیشل آپریشن ٹیمیں عرس کے تمام دنوں میں ڈیوٹی پرموجود رہیں گی