موبائل چوری کا الزام۔ سفاک دکاندار نے لڑکے کے ہاتھ پاؤں توڑ ڈالے
سفاک دکاندار نے موبائل چوری کے الزام میں نوجوان پر تشدد کرکے اس کے ہاتھ پیر توڑ دیئے، پولیس نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کیخلاف ہی پرچہ کاٹ دیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز کے علاقے محراب پور کے سفاک دکاندار نے اپنی عدالت لگالی، پندرہ سالہ لڑکے پر موبائل چوری کے الزام میں بے دردی سے تشدد کیا۔جس کے نتیجے میں کڑکے کے ہاتھ اور پیر ٹوٹ گئے، عرفان کے پیر کو چارپائی کے ساتھ باندھا، تلووں پر ڈنڈے برسائے، تکلیف کی شدت سے لڑکا تڑپتا رہا۔ستم بالائے ستم یہ کہ تشدد کرنے والے دکاندار کے خلاف کارروائی کے بجائے پولیس نے لڑکے کو چور ٹھہرا کر مقدمہ درج کرلیا۔ وزیراعلیٰ اور آئی جی سندھ کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لینے کے بعد ازاں تشدد کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔ عرفان کو طبی امداد اور میڈیکل رپورٹ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔