اسرائیلی پولیس نے العیسویہ سے7 فلسطینی اغوا کر لیے
قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں العیسویہ ضلع میں7 فلسطینی نوجوانوں کو انکے گھروں سے اغوا کر لیا۔ قیدیوں کی شناخت انور سامی عبید ، حامد عبید ، محمود زمرود ، محمد خالد ، اسماعیل سنقرط ، مالک الشیخ ، محمد داود کے ناموں سے ہوئی ۔ تقریبا 5 ماہ سے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ واقع العیسویہ پر روزانہ کی بنیاد پر دھاوے بولنا انکے گھروں کو لوٹنا اور فلسطینیوں کو گرفتار کرنا اسرائیلی پولیس کا راوزانہ کا معمول ہے ۔العیسویہ کے خلاف اسرائیلی مہم کا مقصد وہاں موجود لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنانا اور وہاں کے مقامی باشندوں کو مقدس شہر سے باہر نکالنا ہے۔