اقلیتوں کو معاشی طور پر آزاداورخوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔سردارعثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو معاشی طور پر آزاداورخوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، بابا گرونانک یونیورسٹی کے قیام سے عوام کو فائدہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے گرونانک یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کو معاشی طور پر آزاداورخوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، باباگرونانک یونیورسٹی کے قیام سے عوام کو فائدہ ہوگا،سکھ برداری کے لوگ یہاں تعلیم حاصل کریں گے،باباگرونانک یونیورسٹی 3مراحل میں مکمل ہوگی اور چھ ارب لاگت آئے گی،یونیورسٹی کاتصور2006میں دیا گیا لیکن ماڈل پر خاص توجہ نہیں دی گئی ہے،یونیورسٹی کے قیام سے دنیا بھر کی سکھ برادری کو فائدہ ہوگا،تحریک انصاف کی حکومت میں اقلیتوں کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ تعلیم تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا یجنڈا ہے،پنجاب میں آٹھ یونیورسٹیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا جن میں کچھ میں کلاسز شروع کر دی گئی ہیں،کرتارپور راہداری کا افتتاح بھی جلد ہونے والا ہے۔