صادق سنجرانی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، آسٹریلیا کو گوادر میں سرمایہ کاری کی پیشکش
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے ما بین تجارتی تعاﺅن میں مذید اضافہ کرنے اور پاکستان خصوصاً گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ۔سوموار کے روز چیرمین سینیٹ نے اپنے دفتر میں آسٹریلین ہائی کمشنرڈاکٹر جیو فیری شا کے ساتھ ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران چیرمین سینیٹ اور اسٹریلین ہائی کمشنر کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر چیرمین سینیٹ نے کہاکہ حکومت اور پارلیمنٹ کی سطح پر پاکستان اور آسٹریلیا کے بہترین تعلقات ہیںاوردونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور آسٹریلیا نے اہم بین الاقوامی امور کے حوالے سے یکساں موقف اختیار کیا ہواہے اس وقت دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے ما بین تعلیم اور خاص طور پر انجینئرنگ کے شعبے میں موجود مثالی تعاون کو مزید تقویت دی جا سکتی ہے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تعلیم، کان کنی اور دیگر شعبوں میں تعاون کوو سعت کی گنجائش موجود ہے چیرمین سینیٹ نے کہاکہ گوادر خطے کی رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کرے گاآسٹریلیا کے سرمایہ کار گوادر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیںانہوںنے کہاکہ گوادر کا ماسٹر پلان منظور ہوگیا ہے ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے ادارہ جاتی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو سے انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے بھارت انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا فوری نوٹس لے ملاقات کے دوران اسٹریلین ہائی کمشنر نے کہاکہ کشمیر مسئلے کا پر امن حل مذاکرات سے ممکن ہے انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا کان کنی اور مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔