عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں، مارچ میں شرکت کرنےوالے تمام افرادکوسلام ، مارچ میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے نظر آ رہے ہیں: بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سے ملک، سیاست اور معیشت نہیں چل رہی، وزیراعظم عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں۔ میں موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کرتا، نااہل حکمران ملک نہیں چلا سکتے۔بلاول بھٹو زرداری نے نیب ریفرنس میں گرفتار اپنے والد آصف زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ اس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورٹ آرڈرکےباوجودآصف زرداری کوطبی سہولت فراہم نہیں کی جا رہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پرمکمل عملدرآمدکیاجائے، نوازشریف کی طرح آصف زرداری کو بھی نجی ڈاکٹر تک رسائی دی جائے، ن لیگ اور ہماری قیادت کی زندگیوں سے کھیلاجارہاہے، آصف زرداری نے ای سی ایل سے نام نکالنے اور باہرجانے کی اجازت نہیں مانگی۔ آصف زرداری ملزم سندھ کےہیں اوراسےاسلام آبادمیں قیدرکھاگیاہےچیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے ملک،سیاست اورمعیشت نہیں چل رہی، نااہل سلیکٹڈکٹھ پتلی اورجعلی ضدی وزیراعظم ملک نہیں چلاسکتا، عمران خان جلد استعفی دینے والاہے، آزادی مارچ میں شرکت کرنےوالے تمام افرادکوسلام پیش کرتاہوں، ابھی تو یہ سفر شروع ہوا ہے ابھی بہت کچھ ہونے والا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں مطالبہ کیا کہ آصف زرداری کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، ان کا علاج ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہونا چاہیے، طبی سہولتیں لینا سابق صدر کا بنیادی حق ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود آصف زرداری کو طبی سہولتیں نہیں دی گئیں۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ ہم سے آئینی اور جمہوری حقوق بھی چھینے جا رہے ہیں۔