وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیا ت کے باعث اورنج لائن ٹرین کا افتتاح ملتوی
وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیا ت کے باعث اورنج لائن ٹرین کا افتتاح ملتوی کر دیا گیا ہے، افتتاح اور ٹیسٹ رن اب اگلے ماہ کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے اورنج لائن کا افتتاح ایک بار پھر ملتوی کر دیا، وزیر اعظم عمران خان نے آج دورہ لاہور پر اورنج لائن منصوبے کا افتتاح کرنا تھا،وزیر اعظم کے اچانک دورہ ننکانہ صاحب کے باعث اورنج لائن کا ٹیسٹ رن ملتوی کیا گیا ہے،اورنج لائن کا افتتاح اور ٹیسٹ رن اب اگلے ماہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے28 اکتوبر کو13سٹیشنز پر بجلی کی مدد سے آزمائشی ٹرائل کا اعلان کیا تھا،حکومت نے ڈیرہ گجراں سے انارکلی تک 13 سٹیشنز پرکام مکمل ہونے کا دعوی کیا تھا،اورنج لائن ٹرین کی تکمیل نہ ہونے سے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔