بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، بھرپور احتجاج ریکارڈ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ پر پاکستان نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالیوں اور یوم سیاہ کے حوالے سے طلب کیا گیا۔ بھارتی قابض افوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالیوں اور یوم سیاہ کے حوالے پاکستان نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔