ایران پر معاشی دباؤ میں اضافہ: امریکا نے تیل کی صنعت پر نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا کہ ایرانی وزارت پیٹرولیم، نیشنل ایرانی آئل کمپنی اور نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی پر ایران کے پاسداران انقلاب کی مالی اعانت کرنے پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے سیکریٹری اسٹیون میوچن نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں حکومت، قدس فورس کی غیر مستحکم سرگرمیوں کے لیے مالی اعانت پیٹرولیم سیکٹر سے فراہم کرتی ہے۔