پنجاب بھر کے75سنیئر انسپکٹرزپروموشن کورس کے آفیسرزکی ٹریننگ مکمل
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے پروموشن کورس کے آفیسرزکی ٹریننگ مکمل کروادی گئی۔تفصیلات کے مطابق 3روزہ ٹریننگ میں چوہنگ ٹریننگ کالج میں زیر تربیت افسران کو اتھارٹی کے ورکنگ بارے بتایا گیا۔آپریشن کمانڈرپی پی آئی سی تھری ایس پی محمد عاصم جسرا نے تربیتی افسران کو ٹریننگ دی اس موقع پرآئی سی تھری ڈی ایس پیز نے افسران کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔تربیتی کورس میں حصہ لینے والوں میں پنجاب بھر کے75 انسپکٹرزکو آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر،ون فائیو کال سنٹر،پکار 15سنٹر کی ٹریننگ بھی دی گئی اس کے علاوہ زیر تربیت افسران کو ویڈیو شہادت کے حصول کے طریقہ کار بارے بھی ٹریننگ دی گئی،کورس شرکاء افسران کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھاکہ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کیمروں سے ویڈیو شہادت سے کیسز کو جلد نمٹانے میں مدد مل رہی ہے۔تربیتی کورس سے انوسٹی گیشن کاعمل آسان اورمزید بہترہو جائیگا۔