وزیر خارجہ شاہ محمود کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب ٹیلی فونک رابطہ کیا ، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کوترکی کے97ویں ری پبلک دن کی مبارک باد دی ہے۔ ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو نے پشاور دھماکے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ترک وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا بیان قابل ستائش ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بھی اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان سے متعلق ترک صدر کے موقف کی تائید ہے۔شاہ محمود نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کے لیے ترکی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔