سندھ میں سی این جی اسٹیشنز جمعرات کو کھلیں گے
سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز جمعرات کو صبح آٹھ بجے کھلیں گے، گیس کی سپلائی بدھ کے روز صبح 8بجے سے24گھنٹے کیلئے بند کی گئی ۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق (آج)جمعرات کو گیس کی سپلائی صبح 8بجے بحال کردی جائے گی جبکہ جمعہ کو پھر چوبیس گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔اس دوران سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے اور آر ایل این جی پرمنتقل ہونے والے اسٹیشنز کھلے رہیں گے، انہیں گیس کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔حکام کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔