نشتر ہسپتال کرپشن: رپورٹ 15دن میں پیش کرنے کی ہدایت
پنجاب کے ڈی جی اینٹی کرپشن گوہرنفیس نے ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے معاملے کی رپورٹ 15 دن میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہرنفیس نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو اس معاملے کی مکمل انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ اینٹی کرپشن ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹر 15 دن میں رپورٹ پیش کریں۔ واضح رہے کہ ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال میں تنخواہوں کی مد میں 1 کروڑ 30 لاکھ روپے خورد برد کرنے کا الزام ہے۔