ایران کی نئی جوہری تعمیرات، سیٹلائٹ تصویریں جاری
سیٹلائٹ کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دکھایا گےا ہے کہ ایران نے نطنز میں اپنے ایک جوہری مرکز پر نئی تعمیرات شروع کر رکھی ہیں، یہ تصویریں امریکی شہر سان فرانسسکو میں قائم ادارے پلینٹ لیبز کی طرف سے جاری کی گئی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز جاری کردہ سیٹلائٹ تصویروں کے مطابق ایران نے نطنز میں اپنے ایک جوہری مرکز پر نئی تعمیرات شروع کر رکھی ہیں۔ یہ تصویریں امریکی شہر سان فرانسسکو میں قائم ادارے پلینٹ لیبز کی طرف سے جاری کی گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق امریکا میں صدارتی الیکشن سے محض چند روز قبل ان تصاویر کا اجرا معنی خیز ہے۔ قبل ازیں ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے بھی یہ تسلیم کیا تھا کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات میں سے ایک پر ایک نیا اور جدید تر سینٹری فیوج اسمبلی پلانٹ تعمیر کر رہا ہے۔ اس ادارے کے سربراہ کے مطابق اقوام متحدہ کی اس ایجنسی کے معائنہ کار اس تعمیراتی منصوبے سے آگاہ ہیں۔